شامل اندراجات (Entries) — غلط ہو تو ✓ لگا کر حذف کریں
تاریخ منتخب کریں: سب سے اوپر تاریخ کے ڈبے یا 📅 آئیکن پر ٹیپ کریں۔ انگریزی کیلنڈر کھلے گا، اپنی مرضی کا دن چنیں۔ مہینہ بدلنے کے لیے کیلنڈر کے اندر ‹ › استعمال کریں، اور آج پر آنے کے لیے Today دبائیں۔
نیا اندراج (Entry): آمدن ہو تو ہرے ڈبے میں تفصیل اور رقم لکھیں، خرچہ ہو تو لال ڈبے میں۔ پھر "اندراج محفوظ کریں" دبائیں۔ ایک ہی تاریخ پر جتنے چاہیں اندراجات (Entries) کریں۔
روزانہ کا حساب: محفوظ ہوتے ہی اندراج نیچے اس تاریخ کے ڈبے میں چلا جاتا ہے اور اوپر فارم خالی ہو جاتا ہے۔ چلتی ہوئی تاریخ سب سے اوپر رہتی ہے اور پرانی تاریخیں نیچے جاتی ہیں۔ ہر ڈبے میں دن کی آمدن، خرچہ اور فرق نظر آتا ہے۔
غلطی ٹھیک کرنا: نیچے کسی خانے میں تفصیل یا رقم بدلیں، یا ✕ سے وہ اندراج حذف کریں۔ پورا دن ہٹانا ہو تو "پورا دن حذف کریں" دبائیں۔ حذف سے پہلے تصدیق پوچھی جاتی ہے۔
خودکار محفوظ: جو کچھ بھی لکھیں، وہ خود بخود محفوظ ہوتا رہتا ہے۔ ایپ بند کر کے دوبارہ کھولیں تو ڈیٹا واپس مل جاتا ہے۔
سمری: "سمری تیار کریں" دبائیں، جو معلومات چاہیں چنیں، مدت چنیں (پورا مہینہ، منتخب دن، ایک دن یا منتخب اندراجات (Entries))، پھر PDF یا JPEG بنائیں۔ فائل Download ہو سکتی ہے یا شیئر کریں سے WhatsApp وغیرہ پر بھیجی جا سکتی ہے۔ سمری میں غلط اندراج ✓ لگا کر وہیں حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔
Backup: "ڈیٹا محفوظ کریں / Backup" سے پورا ڈیٹا فائل میں محفوظ کریں اور "Backup Restore" سے واپس لائیں۔ "خودکار Backups" میں پچھلے محفوظ نسخے بحال یا حذف ہو سکتے ہیں۔ مہینے میں ایک بار فائل والا Backup ضرور لیں۔
رازداری: آپ کا ڈیٹا صرف اسی ڈیوائس میں رہتا ہے، کسی سرور پر نہیں جاتا اور نہ لاگ اِن چاہیے۔